مَقاَماَت

1,100.00

Author: Zafar Ullah Khan

ISBN: 978-969-7576-62-3

Year of Publication: 2019

Number of Pages: 523

Description

مَقاَماَت

“منزل ماکبریاست”

مصنف: ڈاکٹر ظفراللہ خان

ایک صحت مند معاشرے کی بقا  ایسے افراد پر منحصر ہے جو اعلیٰ اخلاقی اقدار کے حامل ہوں اور اخلاقی جدوجہد کرنے والے ہوں۔ ایسے عالی صفت افراد اسی صورت میں میسر آسکتے ہیں، اگر انسان شعوری طور پر تمام نفسیاتی خواہشات کے منفی میلانات سے بہت حد تک پاک ہویعنی تزکیہ حاصل کرلے۔

انسانی نفس کا تزکیہ کرنے سے تعمیری قوت، نیکی کی استعداد اور روحانیت کی نشوونما حاصل ہوتی ہے جس سے انسانی سیرت  پر  عام  طور پر خوشگوار اثر پڑتا ہے۔ تزکیہ نفس سے رفتہ رفتہ  نفسِ امارہ، نفسِ لوامہ میں بدل جاتا ہے، پھر نفسِ لوامہ، نفسِ مطمعٔنہ میں بدل جاتا ہے۔

جب ایک فرد انفرادی طور ہر تزکیہ کا محتاج ہے تو پھر  اسلامی معاشرے کو کیسے تزکیہ و احسان سے بے نیاز قرار دیا جاسکتا ہے؟ ہم بجا طور پر کہہ سکتے ہیں کہ اسلامی فلاحی معاشرہ  اجتماعی طور پر افراد کے تزکیہ و احسان کا مطالبہ کرتا ہے۔ تصوف، سلوک یااحسان اسی تزکیہ نفس کا دوسرا نام ہے۔

ایک اسلامی معاشرہ اپنی اعلیٰ اخلاقی اقدار، اپنے وجود، بقا اور ترقی کے لیےتزکیہ و احسان کا محتاج ہے۔ اسلامی معاشرے کے اسی مطالبے کو پیشِ نظر رکھتے ہوئے اس نہایت اہم موضوع پر قرانِ پاک، حدیثِ مبارکہ اور سلف الصالحین کے ارشادات کی روشنی میں کام کیا گیا ہے۔ مقامات کا تصور تصوف میں بہت اہم ہے اور اکثر لو گ(سالکین) اس میں غلطی کھاتے ہیں۔ میں نے پینتیس سال اس پر غور و فکر کیا جس کا نچوڑ یہ کتاب ہے۔

تصوف کی کتب میں مقامات پر بہت مختصر سی بحث ملتی ہے اور کہیں افراط و تفریط بھی ہے۔ میں نے کوشش کی ہے کہ

۱۔  قرآن مجید اور صحیح احادیث سے ہر مقام کی بنیاد تلاش کی جائے۔

۲۔ ہر مقام کے مختلف علمی پہلوؤں پر گفتگو کی جائے۔

۳۔ اس ضمن میں صوفیائے کرام کے اقوال بھی درج کیے جائیں۔

۴۔ کچھ واقعات بھی درج کیے جائیں تاکہ ہم ان عملی مثالوں  سے سبق حاصل کر سکیں اور

۵۔ تمام بحث میں افراط و تفریط  سے بچتے ہوئے اعتدال کو پیشِ نظر رکھاجائے۔

یہ کتاب مقدمہ اور گیارہ ابواب پر مشتمل ہے۔  (۱)۔   مقامِ توبہ     (۲)­۔مقامِ تقویٰ  (۳)۔ مقامِ زہد(۴) ۔ مقامِ صبر (۵)۔ مقامِ رضا (۶) ۔ مقامِ توکل     (۷)۔مقامِ صدق (۸)۔ مقامِ شکر (۹)۔ مقامِ تواضع  (۱۰)۔ مقامِ سخاوت  اور (۱۱)۔ مقامِ اخلاص۔

Reviews

There are no reviews yet.

Be the first to review “مَقاَماَت”

Your email address will not be published. Required fields are marked *

X